فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

سری لنکا بم دھماکے، سیکریٹری دفاع اپنے عہدے سے مستعفی

Blast

کولمبو: سری لنکا کے سیکریٹری دفاع نے ایسٹر کے موقعے پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں ’سیکیورٹی ناکامی‘ قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری دفاع ہیمارسی فرنینڈو نے اپنا استعفیٰ صدر میتھریپالا سریسینا کو ارسال کردیا، ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری دفاع نے صدر کو بتایا کہ وہ (بم دھماکوں سے متعلق غفلت برتنےکی) ذمہ داری قبول کرتے اور استعفیٰ پیش کرتے ہیں تاکہ صدر نئے امیدوار کا انتخاب کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے صدر نے خود کش حملوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات کو نظرانداز کرنے پر سیکریٹری دفاع اور پولیس کے سرابرہ سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

گزشتہ روز ڈپٹی وزیر دفاع رووان ویجواردان نے دوران پریس کانفرنس تسلیم کیا تھا کہ معلومات کے تبادلے میں شدید فقدان رہا اور حکومت کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور اس کے مضافات میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں تقریباً 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بعد ازاں شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، سری لنکا کے حساس اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا اور اب تک 16 ملزمان کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔

سری لنکا حملے، مسلمانوں کا مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزہ

واضح رہے کہ اس حملے میں 8 برطانوی شہری بھی مارےگئے تھے، جس کے بعد حکام نے اپنے باشندوں کو سری لنکا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The post سری لنکا بم دھماکے، سیکریٹری دفاع اپنے عہدے سے مستعفی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Vl16Ly
via IFTTT

No comments:

Post a Comment