فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

دبئی کے شیخ کاآزاد کشمیرکے طالب علموں کے لیے تحفہ

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر:شیخ راشد بن المکتوم فاؤنڈیشن یو اے ای جانب سے 7 سو سے زائد طلبہ و طالبات میں کتابیں ، کاپیاں اور اسکول کے بستے تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ راشد بند المکتوم فاؤنڈیشن نے گو رنمنٹ بوائز مڈل سکول نینا ں گرلز پرائمری سکول نیناں، گرلز پرائمری سکول فلاٹی، گورنمنٹ مڈل سکول نین سکھ، گورنمنٹ پر ائمری سکول نلہ چکلی، گرنمنٹ پرائمری سکول دوائیاں کے تقریبا سات سو سے زائد مستحق ویتیم طلبہ اور طالبات کو نئے تعلیمی سال کے موقع پر کتا ب بیگ اور کاپیوں کا تحفہ دیا گیا ۔

اس موقع پر عوامی حلقوں نے شخ محمد بن راشدالمکتوم فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، یہ تقریب گورنمنٹ مڈل سکول نیناں میں ہو ئی جس میں شیخ راشد بن المکتوم فاؤنڈیشن یو اے ای کے نمائندے انجینئر عبدالروف نے خصوصی شر کت کی ۔ مستحق بچوں میں پہلی کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک مفت نئی کتابیں تقسیم کی گئیں۔،

تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر عبدالروف خان تھے ، جب کے تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہٹیاں بالا راجہ محمد عتیق خا ن نے کی ۔تقریب سے انجینئر عبدالروف خان ، ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر ہٹیاں بالا راجہ محمد عتیق خا ن صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول نیناں خطیب اللہ خان ، نمبردار عبد الحمید لودھی، مشتاق خان، محمد اقبال خان ودیگر نے خطاب کیا ۔

شیخ راشد بن المکتوم فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق و نادار بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ راشد بن المکتوم فاؤنڈیشن کے نمائندے انجینئر عبدالروف خان کا کہنا تھا کہ زندگی کا بنیادی مقصد لوگوں کی خدمت اورہمدردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی تعلیمات کو اپنا کر انسان دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے، ہم سب نے مل کرایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہے۔ ضلع ہٹیاں بالا کے لو گ ہم سب کے محسن ہیں، غر یبوں اور یتیموں کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ہر کام حکومت نہیں کرسکتی معاشرہ کے ذمہ دارلوگ اگر احساس ہمدردی پیداکریں تو بہت سے مسائل ہم حل کرسکتے ہیں ۔

The post دبئی کے شیخ کاآزاد کشمیرکے طالب علموں کے لیے تحفہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IX9pqb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment