فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

دال چاول کا لطف دوبالا کرنے والی آلو بخارے کی چٹنی

آلو بخارے کی کھٹی میٹھی چٹنی دال چاول، بریانی اور کباب کے ساتھ نہایت لذیذ معلوم ہوتی ہیں۔ آئیں آج اسے بنانے کی ترکیب جانیں۔

اجزا

خشک آلو بخارے: 1 پاؤ

پانی: 2 کپ

چینی: آدھا کپ

کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

سرکہ: آدھا کپ

کھانے کا سرخ رنگ: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب

پانی٬ نمک٬ شکر٬ لال مرچ پاؤڈر اور آلو بخارے ڈال کر اتنا پکائیں کہ آلو بخارے گل جائیں اور گاڑھی گریوی بن جائے۔

اب اس میں لال رنگ اور سرکہ ملائیں اور پانچ منٹ تک مزید پکائیں۔

مزیدار کھٹی میٹھی آلو بخارے کی چٹنی تیار ہے، ٹھنڈا کر کے صاف مرتبان میں بھر لیں۔

The post دال چاول کا لطف دوبالا کرنے والی آلو بخارے کی چٹنی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Ux25rF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment