فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

کراچی : سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق  اسکولوں میں  موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک ہوگی جبکہ اسکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا۔

اجلاس میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک کرنےکافيصلہ کیا گیا اور تعلیمی اداروں کےاوقات کاربھی تبدیل کردیئےگئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اسکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے8سےدوپہر2بجےتک ہوں گے اور اساتذہ 3 بجے تک رکنے کےپابند ہوں گے۔

یاد رہے جنوری 2019 میں بھی محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رواں برس صوبے میں امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا سندھ کے تعلیمی اداروں میں اہم قومی دنوں پر تدریسی عمل معطل رہے گا اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یوم پاکستان، یوم آزادی، یوم کشمیر پر اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی عمل نہیں ہوگا، اسی طرح عرس شاہ لطیف، عید میلاد النبی، 11 ستمبر اور یوم قائد اعظم پر بھی تدریسی عمل نہیں ہوگا۔

خیال رہے گذشتہ سال سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 14 مئی سے 16 جولائی تک کیا تھا، بعد ازاں الیکشن کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔

The post اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GDbm9V
via IFTTT

No comments:

Post a Comment