
راولپنڈی : جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، دوران سماعت ایک اور ملزم شیرمحمد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور آج تیسری بار عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کراچی میں گرفتار حسین لوائی سمیت دیگر 4ملزمان کہاں ہیں ، جس پر وکیل نیب نے بتایا چیف سیکرٹری سندھ کوحوالگی پر2خط لکھے، جواب نہیں ملا۔
جج محمد ارشد ملک نے کہا نیب معاملہ چیف سیکرٹری کےسامنےاٹھائے، ہم معاملے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہیں۔
دوران سماعت 2 خواتین بینک افسران کے بعد تیسرا ملزم شیرمحمد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا۔
مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری اورفریال تالپور پیش، 4 ملزمان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے استفسار کیا 4ملزمان کے سمن جاری کیے تھے ان کا کیا بنا؟ جس پر وکیل نیب نے جواب دیا چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا، ناصرعبداللہ ملک سےباہر اور وزیرخان غیر حاضر ہیں، جج احتساب عدالت کا استفسار اقبال آرائیں کا کیا بنا؟ تو وکیل نے بتایا اقبال آرائیں کی موت کاسرٹیفکیٹ تصدیق کےلیےبھیجا ہے۔
آصف زرداری سمیت ریفرنس کے تمام ملزمان کو عدالت نے آج پھر طلب کر رکھا تھا جبکہ تفتیشی افسر کو پیپر بک تیار کر کے پیش کرنیکا حکم دے رکھا تھا۔
سابق صدر آصف زرداری کی پیشی پر سیکورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ، احتساب عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس، رینجرز اور کمانڈو تعینات ہیں جبکہ خواتین کمانڈوز بھی احتساب عدالت کے باہر اپنی ڈیوٹی پر معمور ہیں۔
خیال رہے آج یہ پہلا موقعہ ہو گا جہاں آصف علی زرداری مجرم نواز شریف فلیگ شیف ریفرنسز میں احتساب عدالت کی حکم کے خلاف نیب اپیل کی سماعت سنیں گے، دونوں ستاروں آصف علی زرداری اور نواز شریف کی کیسز سیم بنچ میں زیر سماعت ہیں۔
گذشتہ سماعت میں عدالت نے 4 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جن میں اقبال آرائیں ، اعظم وزیر ،عدنان جاوید اورنثارعبداللہ شامل تھے۔
یاد رہے 8 اپریل کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
سماعت میں سماعت کے دوران 2 ملزمان کرن اور نورین نے عدالت سے گواہ بننے کی استدعا کی تھی ، خواتین کا مؤقف تھا کہ ہم گواہ تھے، ہمیں ملزمان کی فہرست میں شامل کردیا گیا، گواہی کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست بھی دے رکھی ہے، ہم وکیل کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔
خیال رہے جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہیں۔
The post جعلی اکاؤنٹس کیس : ایک اور ملزم شیر محمد بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VBBE4o
via IFTTT
No comments:
Post a Comment