فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

مشکل وقت میں پاکستانی اپنےایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے ایران میں بارش اور سیلاب سےتباہی پر افسردہ ہیں، مشکل وقت میں پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان ایران کوامدادی کاموں میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں ایران میں بارش اور سیلاب سےتباہی پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا زخمیوں اورجاں بحق افرادکے لواحقین سےہمدردی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا مشکل وقت میں پاکستانی اپنےایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان ایران کوامدادی کاموں میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

گذشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں ایران میں بد ترین سیلاب پر ہمدردانہ جذبات کے تحت کہا تھا کہ وہ سیلاب سے دو چار  ایرانی عوا کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کو ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

واضح رہے کہ ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سیلاب سے ایران کے 13 صوبے متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

سیلابی ریلے کے باعث 78 شاہراہیں بہہ گئی ہیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ نقصان صوبہ لرستان کو پہنچا ہے جہاں اکثر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو چکا اور 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے سیلاب میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ ڈیموں اور دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو حفظِ ماتقدم کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے۔

The post مشکل وقت میں پاکستانی اپنےایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترخارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G9nAXA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment