عجمان: متحدہ عرب امارات میں شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور کی کھڑکی سے بچے کو گرنے سے بچالیا، پولیس کی جانب سے نوجوان کو اعزاز دے دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق عجمان میں رہائش پذیر شامی شہری محمد انیس العرابی نے تین سالہ بچے کو فلیٹ کے ساتویں فلور کی کھڑکی سے گرنے سے بچالیا، پولیس نے العرابی کے اقدام کو سراہتے ہوئے اعزاز سے نواز دیا۔
رپورٹ کے مطابق انیس العرابی نے اپنے رہائشی فلیٹ کی کھڑکی سے باہر دیکھا تو سامنے والی بلڈنگ پر انہیں تین سالہ بچہ کھڑکی سے باہر لٹکتا نظر آیا، وہ فوری طور پر مذکورہ فلیٹ پر پہنچے۔
تیس سالہ العرابی کا کہنا ہے کہ دروازہ کھٹکھٹانے پر گھریلو ملازمہ باہر آئی، بچے کے والدین اس وقت گھر پر نہیں تھے، ملازمہ سے کچھ کہہ بغیر میں اس کمرے کی جانب گیا جہاں بچہ خطرناک انداز میں باہر کو لٹکا ہوا تھا اور گرنے ہی والا تھا تاہم میں نے اسے بچایا اور گلے سے لگا لیا۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 6 سالہ بچی عمارت سے گر کر زخمی
واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان النعیمی نے کہا کہ تین سالہ بچے کے والدین گھر سے باہر تھے اور بچے کو گھریلو ملازمہ کی نگرانی پر چھوڑ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انیس العرابی نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بچے کی جان بچائی ہے، عجمان پولیس کی جانب سے شامی نوجوان کو اس کی بہادری پر شاندار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
The post عجمان، شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور سے بچے کو گرنے سے بچالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2uUUBA7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment