فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

Saudi Arab

ریاض: سعودی دفاعی نظام نے ایک بار پھر حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں حوثی باغی اور سرکاری افواج کے درمیان جنگ بندی ہے، تاہم اس کے باوجد فریقین کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کو سعودی اتحاد افواج کی حمایت حاصل ہے، جس کے باعث حوثی باغی انہیں بھی نشانہ بناتے ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل نجران کی فضائی حدود میں مار گرایا۔

اس حملے کے جواب میں سعودی افواج نے بھی حوثی باغیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے، جس کے باعث متعدد جنگجو اور کئی زخمی بھی ہوئے۔

سعودی عرب نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو جنگی سپورٹ فراہم کررہا ہے، بلسٹک میزائل بھی ایرانی ساخت کے ہوتے ہیں جو سعودی عرب پر داغے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر نجران پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا تاہم 2 میزائل کا ملبہ گرنے سے بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حوثی باغیوں کے سعودی شہر پر دو بیلسٹک میزائل حملے

یاد رہے کہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف لڑنے والے عرب اتحاد کی جانب سے گذشتہ ماہ ہی یمن کے صوبے صعدہ میں اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی بس پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق جبکہ 79 زخمی ہوئے تھے۔

The post سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FQTKpg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment