فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 10, 2019

وزیر اعظم کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات اعظم ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے.

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا. وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے متاثرین کے ورثا میں چیک بھی تقسیم کیے۔

وزیر اعظم نے ورثا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا، البتہ حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری مکمل

یاد رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات تھا۔

وزیراعظم نے ساہیوال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی تھی۔

The post وزیر اعظم کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Gercrf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment