فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 9, 2019

آمدن سے زائد اثاثہ کیس : خواجہ آصف نیب کے سامنے پیش، بیان ریکارڈ کرادیا

راولپنڈی: آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق وزیردفاع اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا، خواجہ آصف نے کہا نیب میں آج کادن اچھارہا،سوال نامہ دیا گیا، سوال نامے دیکھا نہیں، تحریری جواب دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، جہاں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے خواجہ آصف سے ایک گھنٹےتفتیش کی اور سوال نامہ دیا گیا۔

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا نیب میں آج کادن اچھارہا،سوال پوچھےگئے،سوال نامہ دیا گیا ، میں نے اچھی چائے پی ہے، سوال نامے کا تحریری جواب دوں گا ، سوال نامہ نہیں دیکھا،معلوم نہیں سوال کیاہے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیردفاع اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس دوسری بار طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں : نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کو9اپریل کو اہم ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

اس سے قبل نیب نے رواں ماہ یکم اپریل کو طلب کیا تھا تاہم خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے قومی احتساب بیورو میں پیش نہیں ہوئے تھے، جس پر نیب نے انہیں دوسری بار نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 اپریل کو طلب کیا تھا۔

نیب نے خواجہ آصف سے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہےقومی احتساب بیورو گزشتہ برس اکتوبر میں خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی سے تمام بینک اکاونٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

خیال رہے گزشتہ برس 6 دسمبر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کیے تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا تھا جس میں سابق وزیرخارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیرملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔

The post آمدن سے زائد اثاثہ کیس : خواجہ آصف نیب کے سامنے پیش، بیان ریکارڈ کرادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2InwUIS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment