فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

صدارتی نظام رائج کرنےکی کوشش کی تووارن کررہاہوں یہ ملک ٹوٹےگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا صدارتی نظام رائج کرنےکی کوشش کی تووارن کررہاہوں یہ ملک ٹوٹےگا، وزیراعظم کےبیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مرد کوعورت کہنےسےکیاپیغام دیناچاہتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشی صورتحال عوام کےسامنےہے،عوام تڑپ رہےہیں، پی ٹی آئی کی حکومت مزدوروں کوبےروزگارکررہی ہے، مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے،لوگوں کوکم تنخواہیں بھی مل رہی ہیں، ہرپاکستانی کیلئےزندگی تنگ ہوتی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا جس بےدردی سےوزیرمہنگائی پربات کرتےہیں عوام دیکھ رہےہیں، حکومت کےلوگ کہتےہیں مہنگائی ایشونہیں ،غربت ہمیشہ سے ایشورہا، حکومت کاکام ہےعوام کوریلیف پہنچائیں، ہم برداشت نہیں کریں گےآپ عوام پرکتناظلم کررہےہیں۔

مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے، ہرپاکستانی کیلئےزندگی تنگ ہوتی جارہی ہے

پی پی چیئرمین نے کہا بیرونی قرضہ بھی دیاجاسکتاہےاورعوام پرظلم بھی نہیں ہوسکتا، کیاموجودہ حکومتی وزیرصرف امیرہونےکیلئےاقتدارمیں آئے، بیرونی قرضہ کیاعوام کی کمرتوڑکرحاصل کیاجارہاہے، یہ لوگ غریب کاحق مارنےکیلئےاقدامات کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا یہ کیسانظام ہےامیرکوسہولتیں اورغریب پرظلم کیاجارہاہے،ب عمران خان کس معاشی انصاف کی بات کرتےہیں، غریب کیلئےچیزیں مہنگی کی جارہی ہیں، پیپلزپارٹی نےہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کیا غریب عوام کوریلیف مل سکتاہے؟ پیپلزپارٹی نےتمام حکومتوں کی نسبت سب سےزیادہ نوکریاں دیں اور 150فیصدتنخواہوں میں اضافہ کیا، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کاکارنامہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا عمران خان نےکہاتھاایک کروڑنوکریاں دوںگا،روزگارچھین رہےہیں، کہاتھا50لاکھ گھربناؤں گا،انکروچمنٹ کےنام پر گھر بھی چھینےجارہےہیں، یہ نظام نہیں چلےگا،عوام کی معاشی صورتحال کابھی خیال رکھاجاتاہے۔

انھوں نے مزید کہا بجٹ میں عوام کوریلیف نہیں ملاتویادرکھیں، بےشک سیاستدانوں کوجیل میں ڈالیں عوام خوداپنےحق کیلئےنکلیں گے، آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں ہی نہیں لیاگیا، عوام ٹیکسز کے ذریعے مزید بوجھ برداشت نہیں کریں گے۔

بجٹ میں عوام کوریلیف نہیں ملاتویادرکھیں

بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہرجگہ پرناکام نااہل حکومت حملےہی حملےکررہی ہے، نااہل حکومت کیخلاف کوئی بات کرتاہےتواسےبرداشت نہیں کرتے، ایف آئی اےاب دہشت گردوں کےسہولت کارکےماتحت ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا جمہوری نظام میں اظہاررائےکی مکمل آزادی ہوتی ہے، ون یونٹ اورآمرانہ حرکتوں سےیہ ملک ٹوٹاہے، صدارتی نظام رائج کرنےکی کوشش کی تووارن کررہاہوں یہ ملک ٹوٹےگا، پیپلزپارٹی ان کےسامنےسیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوگی۔

ون یونٹ اورآمرانہ حرکتوں سےیہ ملک ٹوٹاہے

وزیراعظم عمران خان کے صاحبہ کے بیان پر ان کا کہنا تھا وزیراعظم کےبیان سےکوئی فرق نہیں پڑتا، صاحبہ لفظ کہنےسےکسی کاقدچھوٹانہیں ہوگاجس نے کہاوہ چھوٹاہوگا، وہ اس قسم کےبیانات سےکیاپیغام دیناچاہتےہیں، کیاآپ ایسےبیان دےکرخواتین کےخلاف بات کررہےہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا مرد کوعورت کہنےسےکیاپیغام دیناچاہتےہیں، وزیراعظم کہتےہیں عورت ہوناگالی ہے، ہم سمجھتےہیں خواتین کوسوسائٹی میں آگےلاناچاہیے، ایسےبیان دےکرعمران خان اپنےبےعزتی کررہےہیں، کچھ نہیں پتہ توبات نہ کریں،اچھی بات نہیں کرناآتاتوخاموش رہیں۔

ایسےبیان دےکرعمران خان اپنےبےعزتی کررہےہیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا وزیرخارجہ ایک بیان اوروزیراعظم دوسرابیان دےرہےہیں، سمجھدار لوگوں کوچاہیےہمارےوزیراعظم کوکچھ سمجھائیں، پیپلزپارٹی ہرفورم پرحکومت کوللکاررہی ہےاسی لیےانہیں تکلیف ہے، عجیب بات ہےاپوزیشن پارلیمان میں بات کررہی ہےاورحکومت جلسے۔

The post صدارتی نظام رائج کرنےکی کوشش کی تووارن کررہاہوں یہ ملک ٹوٹےگا، بلاول بھٹو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2W8gEQ2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment