فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

کراچی : قرآنی آیات کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کے مکروہ کاروبار کا انکشاف

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے قرآنی آیات کے فریموں میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوششش ناکام بنادی، جبکہ چاول کی بوریوں میں بھاری مقدار میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاع پر کلفٹن کے علاقے میں قائم کورئیر کمپنی کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا، اس دوران دفتر سے قرآنی آیات کے فریموں میں چھپائی گئی آدھا کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

فریموں کے بیچ میں انتہائی مہارت کے ساتھ ہیروئن کے پیکٹ رکھے گئے تھے، اس حوالے سے اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پارسل سے 500گرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، مذکورہ پارسل ارشد محمود نامی شخص نے راولپنڈی سے برطانیہ کیلئے بک کرایاتھا۔

علاوہ ازیں دوسری کارروائی میں اے این ایف کی ٹیم نے کلفٹن ہی میں ایک انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر کارروائی کی جہاں سے چاول کی پانچ بوریوں میں چھپائی گئی15کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی، اےاین ایف حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پہلے سےگرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔

The post کراچی : قرآنی آیات کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کے مکروہ کاروبار کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Vlb9QI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment