فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

زلمے خلیل زاد کا دورۂ پاکستان، امریکی سفارت خانے کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے سے زلمے خلیل زاد کے دورۂ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق نمائندہ خصوصی کا دورہ کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادہ کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ زلمےخلیل زادنے5اور6اپریل کوپاکستان کادورہ کیا اور اس دوران انہوں نے سول و عسکری قیادتوں سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیرخارجہ،سیکرٹری خارجہ اورآرمی چیف سےملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے زور دیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کےمفادمیں ہے، امریکاتوقع رکھتا ہے پاکستان اس عمل میں اپنا مثبت کردار اور تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی، جس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور افغان امن عمل کے سلسلے میں اپنی حالیہ مصروفیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغانستان میں اپنی اہم ملاقاتوں کا احوال گوش گزار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے، پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ افغانیوں کے مابین مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہے۔

یہ بھی پڑھیںـ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان، دیرپا تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

بعد ازاں انہوں نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو کی،امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے فروغ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا تھا۔

The post زلمے خلیل زاد کا دورۂ پاکستان، امریکی سفارت خانے کا اعلامیہ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Ker9Qg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment