فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

ننھی نشوہ کی ہلاکت : اسپتال پر صرف پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد، دو ملازمین ذمہ دار قرار

نشوہ کی ہلاکت

کراچی: دارلصحت اسپتال کی غفلت کے باعث نو ماہ کی نشوا کی ہلاکت کے معاملے پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے اسپتال پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے صرف دو ملازم ذمہ دار قرار دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نو سالہ معصوم نشوہ جان سے گئی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نرالا انصاف کرتے ہوئے اسپتال کے صرف دو ملازمین کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے جبکہ غفلت برتنے پر اسپتال پر صرف پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

اے آر وائی نیوز نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی رپورٹ میں آغا معیز اور مڈوائف ثوبیہ کو واقعہ کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن نے سخت ترین ایکشن لینے کے بجائے اسپتال کے ساتھ رعایت برتی، دارالصحت اسپتال کو غیر تربیت یافتہ عملہ معطل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مذکورہ معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کردی۔

مزید پڑھیں : نشوہ کیس، دارالصحت اسپتال کا ملازم عدالت میں پیش، بیان ریکارڈ، اہم انکشافات

رپورٹ کے مطابق بچی کی طبیعت اسپتال میں لگائے جانے والے غلط انجکشن کے سبب زیادہ خراب ہوئی جس کی وجہ سے بچی کے دماغ، دل اور جگر پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوئے۔

The post ننھی نشوہ کی ہلاکت : اسپتال پر صرف پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد، دو ملازمین ذمہ دار قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2XDu3jf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment