فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 9, 2019

فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، نوٹس لینا چاہیئے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بتایاگیا ضمانت نہ ملی تو نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، اس کا نوٹس لیناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ سےہمیشہ کی طرح جھوٹ بولاگیا، بتایاگیاضمانت نہ ملی تونوازشریف کی جان کوخطرہ ہے، اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں ، فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ، عدالتوں کو اس کا نوٹس لیناچاہیے۔

یاد رہے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان جاتی امرا پہنچے ، جہاں ان کی ناشتے کی ٹیبل پر نواز شریف سے ملاقات جاری ہے، ملاقات میں مولانافضل الرحمان نے نواز شریف سے خیریت دریافت کی اور نوازشریف نے انھیں اپنےعلاج سےمتعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں : نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں ملاقات

ملاقات میں سیاسی صورتحال،نیب کیسزسمیت دیگراہم معاملات پرگفتگو کی گئی جبکہ حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے آصف زرداری ملاقات کااحوال بھی بتایا۔

The post فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، نوٹس لینا چاہیئے، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KkDRgs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment