کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیت سے انکار نہیں ہے، ورلڈ کپ اُن کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سےکپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدکی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ورلڈ کپ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ’دعاہےورلڈکپ میں ہرکھلاڑی شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرے، پوری قوم کی خواہش ہے کہ ایک بار پھر ورلڈ کپ ہمارے ملک میں آئے‘۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سرفرازکی قائدانہ صلاحیت سےانکارممکن نہیں، ورلڈکپ اُن کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کاکڑاامتحان ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گورنر اور حکومتِ پاکستان کا مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گا۔
قبل ازیں شجر کاری مہم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی اور ہم فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے‘۔
دوسری جانب سابق کپتان یونس خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ہمیں کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا ہے، سرفراز کی قیادت میں یہی ٹیم قوم کو خوش خبری دے گی۔
The post ’’ سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں سے کوئی انکار نہیں ‘‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GffJrn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment