فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 28, 2019

میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں قانون کی نظر میں معاملے سے بری ہوں، میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، انہوں نے کیس سے متعلق فیصلے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر نے ان پر ہراسگی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کے معاملے پر کہا ہے کہ قانون کی نظر میں معاملے سےبری  ہوگیا ہوں۔

اب ثبوت کے ساتھ ثابت کروں گا کہ میشاشفیع نے کیسے جھوٹ بولا، اپنے خلاف جھوٹی سوشل میڈیا مہم کا بھی پردہ چاک کروں گا۔ علی ظفر نے مقدمے کے فیصلے سے متعلق عدالتی فیصلے کی کاپی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی۔

مزید پڑھیں: علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

یاد رہے کہ علی ظفرنے گزشتہ روز لاہورمیں ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اس کا ازالہ ہوناچاہیے۔

علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع ذاتی فائدے کیلئے میری عزت اچھال رہی ہیں،گلوکارہ کینیڈا کی امیگریشن ملنے کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔

The post میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2WbejDV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment