فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

لاہور:نیب ٹیم آج پھر قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائشگاہ 96ایچ پہنچ گئی ، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکوہرصورت گرفتارکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم آج دوسرے روز قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے شہبازشریف کی رہائش گاہ 96ایچ پہنچ گئی ، نیب ٹیم نے رہائش گاہ کامحاصرہ کر لیا اور اندر جانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ٹیم کے ہمراہ پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے حمزہ شہبازاورشہبازشریف گھرمیں موجودہیں، گھر کےگارڈز کی جانب سے نیب ٹیم کو مزاحمت کا سامنا ہے اور اندرجانے سے روکا جارہا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو آج ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب ٹیم انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

یاد رہے نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور سوا گھنٹے کے قریب ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی مزاحمت کے بعد ٹیم انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی، حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چھاپہ مارا گیا۔

مزید پڑھیں : گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

نیب حکام حمزہ شہباز کی گرفتاری کا وارنٹ بھی ساتھ لیکر آئے، تاہم انھیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ایک اہلکار کے کپڑے بھی پھاڑے دیئے گئے اور ٹیم کو روکنے کیلئےحمزہ شہبازکی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے باہر لیگی رہنماؤں اورکارکنوں نے دھرنابھی دیا۔

ڈی جی نیب لاہورنےصورتحال سےچیئرمین نیب کوآگاہ کیا، صورتحال کے پیش نظر مشاورت کےبعدگرفتاری کافیصلہ ملتوی کردیاگیا تھا۔

نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں  کو دھمکیاں دی۔

The post نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ORFuRb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment