فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، دبئی سے گرفتار ہونے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار ہونے والے اومنی گروپ کے افسران کو احتساب عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت میں سماعت جس کے دوران دبئی سے گرفتار ہونے والے اومنی گروپ کے افسران عارف خان اور عمیر کو پیش کیا گیا۔

نیب کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے وقت درکار ہے لہذا ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، معزز جج نے نیب درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 8 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس : ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کرنے والا شخص سامنے آگیا

احتساب عدالت کے جج نے پیر 8 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی اور سماعت ملتوی کردی۔ نیب وکیل نے معزز جج کو آگاہ کیا کہ دونوں ملزمان کو دبئی سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عارف خان اور عمیر اومنی گروپ کے شعبہ فنانس میں نوکری کرتے تھے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ بیرونِ ملک فرار ہوگئے تھے، ملزمان کو تفتیش کے لیے متعدد بار طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد انٹرپول سے مدد لی گئی۔

The post جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، دبئی سے گرفتار ہونے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Uhkd9J
via IFTTT

No comments:

Post a Comment