فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

پاکستانی سفارتخانے کا سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

اسلام آباد: پاکستانی سفارتخانے نے سری لنکامیں پاکستانی شہریوں کومحتاط رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رش والےمقامات پر جانے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانےکاسری لنکامیں پاکستانی شہریوں کومحتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا پاکستانی سری لنکامیں احتیاطی تدابیراختیارکریں اور پاکستانی شہری رش والےمقامات پرجانےسےگریزکریں۔

یادرہے چند روز قبل سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 یکے دیگرے بم دھماکوں میں 350 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدرکو فون کر کے انسدادد ہشت گردی کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے سری لنکامیں دہشت گردحملوں کی مذمت کی اور کہا تھا پاکستان دہشتگردی سےمتاثررہا، سرلنکن عوام کادکھ سمجھتےہیں، مشکل کی گھڑی میں سری لنکن عوام کےساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں :  وزیراعظم کی سری لنکامیں دہشت گردحملوں کی مذمت، انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون کی پیشکش

سری لنکا کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 8 دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں چار پاکستانی شہری بھی شامل تھے ، زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں ماہین حسن زوجہ حسن محمود، مزنہ ہمایوں ولد چوہدری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی بچہ بھی معمولی زخمی ہوا تھا۔

دوسری جانب انتہا پسند تنظیم داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کیے گئے 8 دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم حکومت اپنے موقف پر قائم ہے کہ کارروائی نیشنل توحید جماعت کی ہے۔

The post پاکستانی سفارتخانے کا سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GGEQDy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment