فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

مجھے سلیکٹ کیوں نہیں کیا گیا سلیکٹرز اور بورڈ ہی بتا سکتے ہیں، کامران اکمل

 لاہور : قومی ٹیم کے بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی، سلیکٹرز اور بورڈ ہی بتا سکتے ہیں کہ مجھے ورلڈ کپ کیلئے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ابھی میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی مختلف لیگز کھیل رہا ہوں۔

آف سیزن ہے، اپنی ٹریننگ کروں گا، سلیکٹرز اور بورڈ ہی بہتر طور پر بتا سکتے ہیں کہ مجھے ورلڈ کپ کیلئے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے تبدیلی کی جاسکتی ہے، عامر اور آصف ساتھ گئے ہیں، آئی سی سی کے بڑے ایونٹ میں پاکستان اچھا پرفارم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹسمین کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی

پہلاہدف سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان کا ان فٹ ہونا قومی ٹیم کے لئے سیٹ بیک ہے، انگلینڈ کیخلاف اُن11کھلاڑیوں کو کھلانا چاہیئے جو ورلڈ کپ کھیلیں۔

The post مجھے سلیکٹ کیوں نہیں کیا گیا سلیکٹرز اور بورڈ ہی بتا سکتے ہیں، کامران اکمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ZxMPtY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment