فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

وزیراعظم سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیراعظم سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ سامنے آگئی، آگ تیسرے فلور پر لگی، جس کا دھواں چھٹی منزل پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ باتھ روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا.

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے کہا ہے کہ تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی، معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آفس میں موجود آگ بجھانے کے آلات اور فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پایا گیا، تمام ملازمین محفوظ رہے ۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

یوسف بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ کہا کہ وزیراعظم آفس میں موجود تھے اوراجلاس کی صدارت کررہے تھے، وزیراعظم کو مطلع کیا گیا کہ دھواں پھیل رہا ہے، جس کے بعد وزیراعظم نے آگ کی شدت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی، کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، فائرسسٹم سے آگ پرآدھے گھنٹے میں قابوپالیا گیا۔

The post وزیراعظم سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ سامنے آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UnLTcU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment