فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 27, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Usman Buzdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم کومزید مؤثربنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سردار عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم کومزید مؤثربنانے کا حکم دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی، عوام کوزیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھےصوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیزہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں بلاجوازاضافہ روکنے کے لیے ہرآپشن استعمال ہوگا، متعلقہ محکمے چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تھا کہ کسی کی پرواہ نہیں،عوام کوریلیف دینے کے لیے ہراقدام کیا جائے گا

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2V4uM0h
via IFTTT

No comments:

Post a Comment