فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

دورۂ چین : وزیراعظم عمران خان کی ورلڈبینک کی سی ای او سے ملاقات

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیواسے ملاقات کرکے پاکستان کے اقتصادی معاملات اور نئی معاشی پالیسیوں  سے آگاہ کیا، پاکستان کوورلڈبینک سے 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیو اسے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے معاشی پروگرام پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم کی جانب سے ورلڈبینک کی سی ای اوکوحکومت کی نئی معاشی پالیسیوں سےآگاہ کیاگیا، ملاقات میں مشیر خزانہ خفیظ شیخ ، مشیر تجارت رزاق  داؤد اور  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجودتھے۔

وزیراعظم عمران خان اور ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا کی ملاقات دورہ چین کی سائیڈلائن ملاقاتوں کاحصہ ہے، پاکستان کو ورلڈ بینک سے تقریباً 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات 26 اپریل کو ہوگی

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے بھی آج ملاقات شیڈول ہیں، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم کرسٹیان لوگارڈ کو ملکی معاشی صورت حال سے آگاہ کریں گے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے 24 اپریل کو حکومت نے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک حکام سے رابطے کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ بینک کے ی ای او سے ملاقات طے  پائی تھی۔

واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان چین کےپانچ روزہ دورےپربیجنگ پہنچے تو بیجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم  چین کے صدر، نائب صدر اور وزیراعظم سےملاقات کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ شیخ رشید، فیصل واوڈا، عبدالحفیظ شیخ، رزاق داؤد اور ڈاکٹر عطا الرحمٰن بھی ہیں۔

چین روانگی سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا دورے کا مقصد اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے، چین مضبوط اور دوست ہمسایہ ملک ہے، پاک چین دوستی کسی علاقائی، بین الاقوامی پیش رفت سےمتاثرنہیں ہوگی، چینی صدر سے دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کروں گا۔

The post دورۂ چین : وزیراعظم عمران خان کی ورلڈبینک کی سی ای او سے ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2PuP397
via IFTTT

No comments:

Post a Comment