لندن: ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، ہیپاٹائٹس کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہوجائیں گے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو ڈاکٹر نے ابتدائی معائنے کے بعد عالمی کپ تک مکمل صحت یاب ہونے کی نوید سنا دی ہے۔
ڈاکٹر پیٹرک کا کہنا تھا کہ شاداب خان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا ہے، عالمی کپ کے لیے شاداب خان مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شاداب خان کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب اہم کھلاڑی ہے اس کا ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں لندن میں موجود ہے جہاں انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں تاہم اس سیریز کے لیے شاداب ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
The post ڈاکٹرز نے شاداب خان کو عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہونے کی نوید سنادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GIsHOq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment