فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

محمد عامر انگلینڈ کے خلاف پرفارم کرکے ورلڈ کپ ٹیم میں آسکتا ہے، انضمام الحق

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ عامر تجربہ کار ہے لیکن وکٹ نہیں لے گا تو ٹیم کو مشکل ہوگی، محمد عامر انگلینڈ کے خلاف پرفارم کرکے ورلڈ کپ ٹیم میں آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف تجربے پر کسی کھلاڑی کو ٹیم میں نہیں رکھ سکتے، عامر انگلینڈ کے خلاف پرفام کرکے ورلڈ کپ ٹیم میں آسکتا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ نوجوان کھلا ڑیوں کے لیے ورلڈ کپ کھیلنا خوش قسمتی ہے، میں نے 5 ورلڈ کپ کھیلے، پہلے ورلڈ کپ کی خوشی الگ ہی تھی، ورلڈ کپ کا دباؤ ہوتا ہے، کھلاڑی ذمہ داری سے کھیلیں تو نتائج مثبت آتے ہیں۔

عالمی کپ میں قومی ٹیم ٹاپ فور میں ضرور آئے گی

انضمام الحق

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں سے کام لینے میں کپتان کا رول اہم ہے، 22 کروڑ آبادی میں سے صرف 15 کھلاڑی سلیکٹ ہوتے ہیں، ٹیم میں اچھا ہی کھلاڑی منتخب ہوتا ہے، کھلاڑیوں میں جتنی خود اعتمادی ہوگی اتنا ہی اچھا کھیلیں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا اضافی دباؤ ہوتا ہے، ورلڈ کپ میں وہ ہی ٹیم جیتے گی جو مشکل وقت میں خود پر قابو رکھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا آسان لیکن چیف سلیکٹر بننا بہت مشکل ہے، ٹیم کا انتخاب کرنا بہت مشکل کام ہے، ڈومیسٹک میں جتنا سخت مقابلہ ہوگا اتنے اچھے کرکٹرز سامنے آئیں گے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ حسنین ورلڈ کپ میں سرپرائز پیکیج ثابت ہوگا، حسنین کے علاوہ تمام بولر ایک جیسی رفتار سے گیند کرتے ہیں، ٹیم میں ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے، عالمی کپ میں قومی ٹیم ٹاپ فور میں ضرور آئے گی۔

The post محمد عامر انگلینڈ کے خلاف پرفارم کرکے ورلڈ کپ ٹیم میں آسکتا ہے، انضمام الحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2DuIn6c
via IFTTT

No comments:

Post a Comment