اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
بحرین کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف سے امریکی وفد نے بھی ملاقات کی تھی جس کی قیادت سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے کی تھی۔
ملاقات میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔
The post آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2D3ORsc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment