فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

شوق سے اسلام آباد آئیں اور ایک ہفتہ دھرنا دے کر دکھا دیں، وزیراعظم عمران خان کا زرداری کو چیلنج

جمرود : وزیراعظم عمران خان نے کہا زرداری کو چیلنج کرتاہوں اسلام آبادمیں ایک ہفتہ دھرنادےکردکھادیں، کنٹینربھی دیں گےاورکھانابھی دیں گے، جتنے جلسے، دھرنے دینے ہیں سن لیں آپ کوجواب دیناہوگا، اقتدارمیں آیاہی اس لیےتھاکہ ان چوروں کااحتساب کروں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمرود میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1948 میں قبائلی عوام نےکشمیریوں کابھرپورساتھ دیا، قبائلیوں نےبہت مشکلات کاسامناکیا،نقل مکانی کرناپڑی، قبائلیوں نے کن مشکلات کاسامناکیا،جانتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قبائلیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، کوشش کروں گا قبائلیوں کے کاروبار چلیں، اجتنانقصان ہوااس کاازالہ ہو، نوجوانوں کوبغیرسود کےقرضےفراہم کریں گے، تاکہ وہ اپناکاروبارکرسکیں۔

عمران خان نے کہا طورخم بارڈر24گھنٹےکھولنےکی ہدایت کی ہے، افغانستان کومشورہ دیاالیکشن سےپہلےنگراں حکومت قائم کریں، افغانستان کےلوگوں کو اپنابھائی سمجھتےہیں، ہاتھ اٹھاکراللہ سےدعاکرتاہوں افغانستان میں امن ہو اور لوگوں کوامن ملے۔

افغانستان کومشورہ دیاالیکشن سےپہلےنگراں حکومت قائم کریں

ان کا کہنا تھا افغانستان میں40سال سےتباہی ہورہی ہے، انسانیت کےناطےچاہتےہیں افغانستان میں امن قائم ہو، ایک بھائی اپنے تجربے سے دوسرے بھائی  کو مشورہ دے رہا ہے، افغان عوام ایسےنیوٹرل امپائرسےالیکشن کرائیں تاکہ وہ نتیجہ مانیں، الیکشن کانتیجہ نہیں مانیں گےتودوبارہ انتشارپھیلےگا۔

وزیراعظم نے کہا افغانستان کےخیرخواہ ہے،تجارت سےدونوں ملکوں کوفائدہ ہوگا، افغان بھائیوں کومشورہ دےرہےہیں نہیں مانتےتونہ مانیں ، ہم صرف مشورہ دےرہےہیں مداخلت تونہیں کررہے۔

عمران خان کا کہنا تھا پورےعلاقےمیں پانی کےمسئلےکوحل کریں گے، علاقےمیں12ڈیم بنائیں گےجس سےکاشتکاری میں اضافہ ہوگا، واٹر سپلائی اور 12 بائی پاس وزیراعلیٰ کو بنانے کی ہدایت کروں گا، بجلی اورگیس سےمتعلق کوشش کروں گا،وعدہ نہیں کروں گا۔

انھوں نے کہا ہر سال ایک سوارب روپے آئندہ 10سال قبائلی علاقوں پرخرچ ہوگا، خوشی ہوئی نوجوانوں نےمطالبہ کیایونیورسٹی چاہیے، قبائلی نوجوان یونیورسٹی ، تھری جی اورفورجی سروس مانگ رہےہیں، قبائلی نوجوانوں کامستقبل روشن ہے۔

ہر سال ایک سوارب روپے آئندہ 10سال قبائلی علاقوں پرخرچ ہوگا

وزیراعظم کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں تعلیم سےمتعلق خصوصی توجہ دیں گے، کھیلوں کےزیادہ میدان بنائیں گے، پاکستان کی تاریخ کاسب سےمشکل معاشی مرحلہ آج ہے، کبھی بھی ملک کے اتنےمشکل معاشی حالات نہیں تھے۔

عمران خان نے کہا جب حکومت ملی ملکی معاشی صورتحال آپ کےسامنے ہے، نوجوانوں میں شعورآجائےتووہ قوم کوبلندی پرلےجاتی ہے، پیپلزپارٹی دورکےبعدتجربہ کارن لیگ آئی، ہم سمجھتےتھےن لیگ کاتجربہ معاشی لحاظ سےہے، ن لیگ کاتجربہ توچوری میں تھا۔

ہم سمجھتےتھےن لیگ کاتجربہ معاشی لحاظ سےہے، ن لیگ کاتجربہ توچوری میں تھا

ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی دورختم ہواتوقرضہ6ہزارارب ڈالرتھا، ن لیگ ملکی قرضےکو6ہزارارب سے30ہزارارب ڈالرپرلےگئی، ہرسال قرض کی قسط کی مد میں 2ہزارارب ڈالردیتےہیں، قرض واپس کرنےکیلئےگھراپنےآمدنی بڑھاتاہےاورخرچہ کم کرتاہے، آج پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے،برآمدات بڑھارہےہیں، یقین کریں اس مشکل وقت میں چندماہ کے بعد نکل جائیں گے۔

یقین کریں اس مشکل وقت میں چندماہ کے بعد نکل جائیں گے

وزیراعظم نے کہا پیپلزپارٹی کےجلسےمیں لوگوں کو100،200روپےدےکرلایاگیاتھا،جب لوگوں کےمسئلےکیلئےدھرنادیتےہیں توڈی چوک پر4ماہ گزار دیتے ہیں، جب اپنی کرپشن بچانےکیلئےنکلتےہیں تولوگوں کوپیسےدےکرنکالناہوتاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کل باپ بیٹےنےدھمکی دی ہم اسلام آبادملین مارچ کرنےآرہےہیں، شوق سےاسلام آبادآئیں کنٹینربھی دیں گےاورکھانابھی دیں گے، چیلنج کرتاہوں اسلام آبادمیں ایک ہفتہ دھرنادےکردکھادیں، زرداری صاحب حکومت کہیں نہیں جائےگی آپ جیل جائیں گے۔

زرداری صاحب حکومت کہیں نہیں جائےگی آپ جیل جائیں گے

انھوں نے کہا وہ لیڈرنہیں بن سکتاجوایک پرچی دکھاکرکہتاہےپارٹی وراثت میں مل گئی، فضل الرحمان بھی ملین مارچ کی دھمکیاں دےرےہیں، فضل الرحمان کی توالیکشن میں وکٹ ہی اڑگئی ہے، فضل الرحمان وہ ہیں جوسارادن فیلڈنگ کریں اورپہلی بال پروکٹ اڑجائے، فضل الرحمان کی دوبارہ باری نہیں آنےوالی۔

فضل الرحمان وہ ہیں جوسارادن فیلڈنگ کریں اورپہلی بال پروکٹ اڑجائے

وزیراعظم کا کہنا تھا ہمیں حکومت کرتےہوئے7ماہ ہوئےہیں، آپ نےجو5سال میں ملک کاحال کیاہم سے7ماہ میں ٹھیک کرنےکی امیدکرتےہیں، آپ ہمیں کہہ رہےہیں حکومت فیل ہوگئی، یہ ہم پردباؤڈال رہےہیں کہ انہیں کسی طرح این آراومل جائے۔

عمران خان نے کہا اسحاق ڈارباہربھاگاہواہےاوروہاں سےبیانات داغ رہاہے، نوازشریف کاایک بیٹا6ارب کےگھرمیں رہتاہے، پوچھوپیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں وراثت میں ملاہے، شہبازشریف کاایک بیٹااوردامادبیرون ملک فرارہوگیاہے، ان سےپوچھوتوبیرون ملک جاکربیٹھ جاتےہیں۔

نوازشریف کاایک بیٹا6ارب کےگھرمیں رہتاہے

ان کا کہنا تھا مجھ سےپوچھاتوایک سال تک سپریم کورٹ کوجواب دیتارہا،مجھ سےسوال پوچھاگیاتوکبھی نہیں کہاجمہوریت کوخطرہ ہے، ان سےسوال پوچھو توکہتےہیں جمہوریت خطرےمیں ہے، سندھ کارڈکھیلتےہیں،کہتےہیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔

وزیراعظم نے واضح کہا جتنےجلسے،دھرنےدینےہیں سن لیں آپ کوجواب دیناہوگا،جیلوں سے بچنا ہے توصرف ایک طریقہ ہےملک کاپیسہ واپس کرو، سزا سے بچنا ہے نوجوانوں کاپیسہ واپس کروتاکہ ملک پرلگاسکیں، اقتدارمیں آیاہی اس لیےتھاکہ ان چوروں کااحتساب کروں۔

جیلوں سے بچنا ہے توصرف ایک طریقہ ہےملک کاپیسہ واپس کرو

عمران خان کا کہنا تھا معاشی کوریڈوربنائیں گےتاکہ خیبرکےلوگوں کوروزگارملے، آپ میں تفرقہ ڈالنےکی کوشش کی جائےگی کہ فاٹاکاانضمام نہ ہو، نوجوانوں آپ سب فیصلہ کریں میرےساتھ کھڑےہوناہے۔

The post شوق سے اسلام آباد آئیں اور ایک ہفتہ دھرنا دے کر دکھا دیں، وزیراعظم عمران خان کا زرداری کو چیلنج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2uOs3bq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment