فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

ایڈمن افسردارالصحت احمدشہزاد نے نشوہ کے والد پر الزام لگا دیا

کراچی : ایڈمن افسردارالصحت احمدشہزاد نے نشوہ کے والد پر الزام لگاتے ہوئے کہا نشوہ کےوالدنے غلط بیانی کرکے جھوٹی ایف آئی آردرج کرائی، ایک شخص کی سزاپورےاسپتال کونہیں دی جاسکتی، معصوم پچی کی موت پرسیاست کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمن افسر دارالصحت اسپتال احمدشہزاد نے اے آر وائی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے نشوہ کے والد پر الزام لگادیا، احمد شہزاد نے کہا نشوہ کے والد نے غلط بیانی کی اور جھوٹی ایف آئی آردرج کرائی۔

ایڈمن افسردارالصحت اسپتال کا کہنا تھا ایک شخص کی سزاپورے اسپتال کو نہیں دی جاسکتی، کوئی ڈاکٹر کسی کی جان نہیں لے سکتا، ڈاکٹر تعیناتی کے وقت مریض کو شفا دینے کی قسم کھاتے ہیں۔

انھوں نے کہا ایسی میڈیکل رپورٹ لائیں جس میں ڈاکٹرکی غفلت ثابت ہو، اگرزہرکاانجکشن دیاتونشوہ ایک ہفتےکیسےزندہ رہی، معصوم پچی کی موت پرسیاست کی جارہی ہے۔

خیال رہے نشوہ کے والد قیصر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ کوگرفتار کرکےنشوہ کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، مطالبات منظورنہ ہوئےتوکل شہریوں کولےکردھرنے پر بیٹھ جاؤں گا۔

مزید پڑھیں : مطالبات نہ مانے توکل سےشہریوں کے ساتھ دھرنا دوں گا، والد نشوہ

گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دارالصحت اسپتال سیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

واضح رہے نوماہ کی نشوہ کودارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگایا گیا تھا، طبیعت بگڑنےپرنشوہ کولیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا اور کئی روز زندگی اورموت کی جنگ لڑنے والی نشوہ آج خالق حقیقی سے جاملی ، وہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں ایک ہفتےتک زیرعلاج رہی۔

The post ایڈمن افسردارالصحت احمدشہزاد نے نشوہ کے والد پر الزام لگا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UYRSVN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment