فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے، ہندوستان اس میں‌ داخل ہو رہا ہے: صدر پاکستان

فیصل آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے ہیں، ہندوستان اس میں‌ داخل ہو رہا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کشیدگی میں پاکستان کا میڈیا امن چاہتا تھا، البتہ سرحد پارکا میڈیا جنگ چاہتا تھا.

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اب بہتر ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے پاک فوج نے قربانیاں دے کرامن بحال کیا، پہلے گلگت میں 15 ہزار سیاح آتے تھے، اب سیزن میں 24 لاکھ آئے، پاکستانیوں نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو گلے لگایا، مشکل وقت میں دنیا کے ممالک 50 مہاجر برداشت نہیں کرتے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل سیکٹر میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی سےغیریقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، معاشی وسماجی ترقی کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے، کرپشن کے خاتمے سے معاشی ترقی ہوگی، سرمایہ کاری بڑھےگی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے 4کروڑ روپے سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے

انھوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لئے عالمی مسابقتی عوامل مدنظر رکھنا ہوں گے، قوموں کی کامیابی کے لئے منزل کا تعین بہت ضروری ہے، قوموں کواپنی منزل کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ مجھے فیصل آباد سے لگاؤ ہے، اپنے چچا اور کزنز کے پاس اکثر فیصل آباد میں قیام کرتا تھا۔ فصل آبا دمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے ایچ ای سی سےبات کروں گا۔

The post ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے، ہندوستان اس میں‌ داخل ہو رہا ہے: صدر پاکستان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VqKOkj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment