فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کردی

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہرکردی اور استدعا کی پاکستان میں علاج کی پابندی پر نظرثانی کی جائے، عدالت نے 26 مارچ کو 6 ہفتے کیلئے مشروط ضمانت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نےبیرون ملک علاج کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا اور 15 صفحات پرمشتمل نظر ثانی درخواست دائر کردی ، نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کوضمانت طبی بنیادوں پردی گئی 26مارچ کے حکم نامے میں کہا گیا ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے ، جس نے برطانیہ میں علاج کیاتھا۔

درخواست میں کہا گیا حکم میں کہا تھا ضمانت میں توسیع کیلئے ہائی کورٹ سےرجوع کرسکتےہیں، تحریری حکم میں ہائی کورٹ سےرجوع کرنےکاحصہ شامل نہیں ہے۔

مؤقف میں کہا گیا نوازشریف کی مکمل صحت یابی 6ہفتےمیں ناممکن ہے، طبی ماہرین کےمطابق نوازشریف کی زندگی کوخطرات ہیں ، نواز شریف کودل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں، استدعا ہے نواز شریف کوعلاج کیلئےپابندکرنےکےفیصلےپرنظرثانی کی جائے اور سپریم کورٹ باہر جانے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

یاد رہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی تھی اور بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی تھی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے ضمانت پر رہا کیا گیا، اس دوران نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کے لیے 4 شرائط عائد کی گئیں، جس کے تحت وہ دورانِ ضمانت ملک کے کسی بھی اسپتال سے اپنا علاج کراسکتے ہیں۔

The post نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2PrQxRz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment