فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے یوسف رضا گیلانی کو آج طلب کرلیا

Yousaf Raza Gillani

اسلام آباد : جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع نہ کرانے پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو توشہ خانے کی گاڑیاں آصف زرداری کودینے پرطلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو دی جانے والی گاڑیوں کا ٹیکس بھی جعلی اکاؤنٹس سے ادا کیا گیا، یوسف رضا گیلانی نے اس معاملے میں قواعد میں نرمی برتی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دو ہفتوں میں بھی جوابات جمع نہ کرائے۔ اس کیس میں سابق وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 2 اپریل کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کی طلبی پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم جو گاڑیاں تحفے میں ملیں تھیں وہ میں نے آصف علی زرداری اور نوازشریف کو دے دی تھیں۔

The post جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے یوسف رضا گیلانی کو آج طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IKhMWX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment