فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 7, 2019

کے پی حکومت کا بی آر ٹی بس کی ٹکر سے جاں بحق خاتون کی موت کا نوٹس

پشاور: خیبر پختون خوا کی حکومت نے گزشتہ روز بی آر ٹی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کی صوبائی حکومت نے بی آر ٹی بس حادثے میں جاں بحق خاتون کی موت کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر پشاور سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

صوبائی حکومت نے سوگوار خاندان سے ہر ممکنہ تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بی آر ٹی بس کی ٹکر سے جاں بحق خاتون کی تدفین بھی آج پشاور کے علاقے تہکل میں کر دی گئی ہے۔

مذکورہ خاتون پشاور فیز تھری چوک کے قریب بی آر ٹی بس کی ٹکر سے زخمی ہوئی تھیں جنھیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ترجمان ایچ ایم ایچ کے مطابق وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

یہ بھی پڑھیں:  پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ کے پی کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی

وزیر اطلاعات کے پی نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیڈر روٹس پر زیادہ رش ہونے کی وجہ سے بسوں کی بائیں اطراف کے دروازے استعمال ہوں گے کیوں کہ ٹریفک بائیں جانب چلتی ہے جب کہ بی آر ٹی روٹ پر اسٹیشن پلیٹ فارمز دائیں جانب ہونے کی وجہ سے بسوں کی دائیں جانب کے دروازے استعمال ہوں گے۔

آج وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پشاور میٹرو بس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ بھی مسترد کر دی ہے۔

The post کے پی حکومت کا بی آر ٹی بس کی ٹکر سے جاں بحق خاتون کی موت کا نوٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2I5FPPN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment