فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 7, 2019

حمزہ شہباز کی گرفتاری کا معاملہ، نیب نے حکمت عملی تیار کرلی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر نیب نے حکمت عملی تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر نیب نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر نیب حمزہ شہباز کو گرفتار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی 8 رکنی ٹیم کل ہائیکورٹ میں موجود رہے گی، ممکنہ حالات کے پیش نظر پولیس سے بھی مدد طلب کی جائے گی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے پاس حمزہ شہباز کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، کل عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دو روز قبل احتساب عدالت کے حکم پر ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن نیب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کس طرح منی لانڈرنگ کرتے رہے، نیب نے ثبوت حاصل کر لیے

گزشتہ روز بھی حمزہ شہباز کی گرفتاری نیب نے چھاپہ مارا تھا لیکن وہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے، حفاظتی ضمانت پر درخواست کی سماعت کل ہوگی۔

خیال رہے کہ نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔

The post حمزہ شہباز کی گرفتاری کا معاملہ، نیب نے حکمت عملی تیار کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FUiFbp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment