فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

حکومت غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی جاری رکھے، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر ضروری درامدات کی حوصلہ شکنی خوش آئند ہے ، جس سے امسال تجارتی خسارے میں چھ ارب ڈالر کی کمی ہو گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ضروری درامدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے بجائے مکمل پابندی عائد کی جائے توزیادہ زر مبادلہ بچ جاتا جبکہ مقامی صنعت ترقی کرتی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ۔

شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ اشیائے تعیش اور درامد شدہ اشیاء کا استعمال رتبے اور مرتبے کی علامت بن چکا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی درامداور سمگلنگ جاری ہے ، جس نے ملکی معیشت کو کمزور کر دیا ہے۔

خوشحال طبقہ کو اپنا طرز زندگی بدلنے اور ملکی پیداوار استعمال کرنا ہوگی ورنہ قرضے بڑھتے رہیں گے ،پی ٹی آئی نے 2012 میں جس ٹیکس پالیسی کا اعلان کیا تھا اس پر عمل درامد کیا جائے تو ملکی معیشت کی ترقی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

The post حکومت غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی جاری رکھے، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Zz2KZ2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment