لاہور: آمدن سے زائداثاثہ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آج نیب میں پیش ہوں گے، حمزہ شہباز کو بینک اکاؤنٹ اور فارن کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات سمیت طلب کیا ہے، حمزہ شہباز لاہور ہائی کوٹ سے 10 دن کی حفاظتی ضمانت پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائداثاثہ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آج نیب آفس میں پیش ہوں گے، نوازلیگ کے کارکن نیب کے باہر پہنچناشروع ہوگئے ہیں ، لیگی کارکنان حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔
نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 11 بجے طلب کیاہے اور بینک اکاؤنٹ ،فارن کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے حمزہ شہباز پہلےرمضان شوگرملز،صاف پانی کمپنی کیس میں پیش ہوچکے ہیں۔
گذشتہ روز احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور ، 17 اپریل تک توسیع
واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔
نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔
بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سےتفصیلی جواب طلب کرلیا تھا۔
The post آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس : حمزہ شہباز آج نیب لاہور میں طلب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KkiStY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment