فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

کشمیریوں کی حالت زار پر اقدامات پر یورپی پارلیمنٹ کے شکر گزار ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مودی کو کشمیریوں پر مظالم کے حوالے سے خط لکھا، کشمیریوں کی حالت زار پر اقدامات پر یورپی پارلیمنٹ کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا، دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے 10 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری شہریوں کو مختلف علاقوں میں شہید کیا گیا۔ عالمی برادری کے لیے ضروری ہے بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان کو کرتار پور راہداری پر مذاکرات منسوخ ہونے پر افسوس ہے، بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا، بھارتی فوج عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مودی کو کشمیریوں پر مظالم پر خط لکھا، کشمیریوں کی حالت زار پر اقدامات پر یورپی پارلیمنٹ کے شکر گزار ہیں۔ بھارت کی جانب سے خلا میں کیے جانے والے تجربے پر تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بات چیت میں خطے میں کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post کشمیریوں کی حالت زار پر اقدامات پر یورپی پارلیمنٹ کے شکر گزار ہیں: دفتر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2uOiitO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment