فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 27, 2019

متحدہ قومی موومنٹ اب محلہ قومی موومنٹ بن چکی ہے، مرتضٰی وہاب

مرتضٰی وہاب

کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب نے طنزیہ انداز میں ایم کیوایم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ محلہ قومی موومنٹ بن چکی ہے۔

یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ہونے والے جلسے میں شرکاء کی تعداد کے حوالے سے اپنے رد عمل میں کہی، مرتضیٰ وھاب نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جلسے سے زیادہ لوگ تو بقرعید پر گائے دیکھنے آجاتے ہیں۔

ایم کیوایم رہنماؤں کو نہ جانے کیا سوجھی کہ منی جلسہ کرکے مزید رسوا ہوگئے، مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ شہر کراچی میں مختلف مقامات پر لگنے والے خیرات کے دسترخوانوں پر بھی ایم کیوایم کے جلسے سے زیادہ لوگ موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب متحدہ قومی موومنٹ محلہ قومی موومنٹ بن چکی ہے، سندھ کو  تقسیم کرنے کی سیاست اور خواب دیکھنے والے خود تقسیم ہوچکے ہیں۔

The post متحدہ قومی موومنٹ اب محلہ قومی موومنٹ بن چکی ہے، مرتضٰی وہاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2DCP06n
via IFTTT

No comments:

Post a Comment