فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

پاک فضائیہ کے افسران کو ملٹری اعزازات کی تقسیم

اسلام آباد: ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے افسران اور ائیرمینز کو ملٹری اعزازت دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ائیرچیف مارشل نے غیر معمولی خدمات انجام دینے والے افراد میں میڈلز تقسیم کیے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز میں نان آپریشنل ملٹری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے شرکت کی۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے 41 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 36 کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، 5 افسران کو تمغہ بسالت جبکہ 33 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری درجہ اول کے اعزازات دیے گئے۔

پاک فضائیہ کے افسران اور ائیرمینز کو بے لوث فرض شناسی اور انتھک محنت کے اعتراف میں اعزازات دیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اپریل کو پاک فوج کے 63 افسران کو ستارہ امتیاز ، 85 کو تمغہ امتیاز اور 2 افسران سمیت 24 جی سی اوز کو تمغہ بسالت سے نواز دیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی کے کورہیڈکوارٹرمیں افسران و جوانوں کو اعزازات دینےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔

اعلامیے کے مطابق افسران کوتمغہ امتیازملٹری،ستارہ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سےنوازاگیا۔ تمغہ بسالت پانے والوں میں 2 افسران اور 24 جے سی اوز سمیت جوان شامل تھے، 21 شہدا کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو دیا جانے والا اعزاز وصول کیا۔

The post پاک فضائیہ کے افسران کو ملٹری اعزازات کی تقسیم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VkSGE1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment