کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے پاس ماضی والے اختیارات ہونے چاہئیں، اختیارات نہیں دینے تو آئندہ الیکشن نہ کرایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کو ماضی والے اختیارات دینے چاہئیں اگر اختیارات نہیں دینے ہیں تو آئندہ بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جائیں، اس حوالے سے سپریم کورٹ سے درخواست کروں گا۔
مجھے غیب کا علم نہیں کہ میں دوبارہ جیل جاؤں گا
وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں سب سے بڑا کام انکروچمنٹ ہٹانا تھا، سندھ حکومت کا چڑیا گھر بحالی منصوبہ مکمل ہوجانا چاہئے تھا، حکومتی ٹھیکیدار نے بتایا پیسے سست روی سے مل رہے ہیں، کراچی کے لوگوں کے چڑیا گھر کو جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات سے متعلق معلومات حاصل کرلی ہیں، لی مارکیٹ کا متبادل جلد بنایا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ مجھ سے کچھ شکایات ہیں تو پچھ گچھ کی جائے، مجھے غیب کا علم نہیں کہ میں دوبارہ جیل جاؤں گا۔
سرکاری اسپتالوں کے حوالے سے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ توجہ نہیں دی تو سرکاری اسپتالوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ تجاوزات بنانے والے آج کروڑپتی بن گئے اور روز کمانے والے متاثر ہوئے، غیر قانونی تجاوزات سے کراچی کا ستیاناس کردیا گیا، لوگ نالوں اور فٹ پاتھوں پر کاروبار کررہے تھے، پورے ملک سے سب یہاں کمانے آتے ہیں لیکن اس شہر کو کوئی اپناتا نہیں، اس کیلئے آواز اٹھانی پڑے گی۔
The post کے ایم سی کے پاس ماضی والے اختیارات ہونے چاہئیں، وسیم اختر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2uXytp2
via IFTTT
No comments:
Post a Comment