فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

Justice Qazi Muhammad Amin

اسلام آباد: جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی محمد امین احمد کی بطور سپریم کورٹ جج کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، بار کے نمائندے اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔

جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی محمد امین سے حلف لیا۔

جسٹس قاضی محمد امین احمد نومبر 2014 سے مارچ 2019 تک لاہور ہائی کورٹ کے جج رہے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کی سفارش سپریم کی جوڈیشل کونسل نے کی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر ڈاکٹرعارف علوی نے تقرری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

The post قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2W1qRgU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment