فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

معمولی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹرمنل کی چھت ٹپکنے لگی

اسلام آباد: گزشتہ شب شہر میں ہونے والی معمولی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹرمنل کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی جس سے مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معمولی بارش نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا، کل رات ہونے والی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹرمنل کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی۔

پانی ٹپکنے کا سی اے اے نے انوکھا حل ڈھونڈ لیا، ٹپکتی چھت کے نیچھے تین لوہے کے ڈسٹ بن رکھ دیے گئے۔

ٹرمنل کے فرش پر پانی گرنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد ایئر پورٹ کے مینیجر مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کی فارسیلنگ کی پٹی طوفانی ہواؤں کے باعث ہٹ گئی تھی جس کی وجہ سے چھت ٹپکنا شروع ہوگئی۔ کنٹریکٹرز سے مرمت کا کام شروع کروا دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت و لاپرواہی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے بھی مسافروں کو مختلف مشکلات پیش آتی رہی ہیں۔

گزشتہ برس مون سون کی بارشوں کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے پر بے تحاشہ پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث رن وے کسی جھیل کا منظر پیش کرنے لگا۔

بارش کے پانی کی نکاسی کا کام دو سے 3 روز تک نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

The post معمولی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹرمنل کی چھت ٹپکنے لگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Ij7L1L
via IFTTT

No comments:

Post a Comment