فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

شارجہ سے پشاور آنے والی نجی پرواز کا طیارہ پھسلن کے باعث کچے میں‌ جاترا

پشاور: شارجہ سے پشاور آنے والی نجی پرواز پی اے 613 کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی، کپتان کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارہ کچے میں بحفاظت اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ سے پشاور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارہ لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ پر پھسل گیا، کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ایمرجنسی بریک لگائے جس کے سبب طیارے کی لینڈنگ کچے میں کی گئی۔

سی اے اے عملے نے مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا، پشاور ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث فضائی آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دوسری جانب جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو فضا میں ہی روک لیا گیا، طیارے کو پشاور ایئرپورٹ سے فضا کا چکر لگانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق خرام موسم کے باعث رن وے پر پھسلن تھی، لینڈنگ کے دوران پر طیارہ کچے میں اتر گیا۔

ایئرپورٹ منیجر عبدالرحمان عباسی کا کہنا ہے کہ مسافر خیریت سے ہیں، مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع پر پشاور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی، بی ڈی ایس عملے نے تلاشی کے بعد جہاز کو کلیئر قرار دیا تھا۔

پی آئی اے کے طیارے کے کارگو ایریا میں کھڑا کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملہ  کے حوالے کردیا گیا تھا۔ پرواز پی کے350میں 160سے زائد مسافر سوار تھے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ۔طیارے کی لینڈنگ سے دس منٹ قبل کال موصول ہوئی تھی جس میں بم کی اطلاع کا بتایا گیا۔ بم کی اطلاع ملتے ہی کپتان کو فوری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا۔

The post شارجہ سے پشاور آنے والی نجی پرواز کا طیارہ پھسلن کے باعث کچے میں‌ جاترا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IBJt3Z
via IFTTT

No comments:

Post a Comment