فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج، ویڈیو دیکھیں

آگرا: بھارتی ریاست اتر پردیش میں شاہ جہاں کے عرس کی تقریبات کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے آگرا میں واقع تاج محل میں بادشاہ شاہجہاں کے عرس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔

اس دوران سبز رنگ کی چادر لے کر نوجوان زائرین مزار کے ’رائل دروازے‘ سے احاطے میں داخل ہوئے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود تمام ہی لوگ نوجوانوں کے ساتھ شامل ہوگئے اور مزار پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔

مزید پڑھیں: بی جے پی کے انتہا پسندوں کی مسلمان طالبہ سے بدتمیزی

بعد ازاں نوجوانوں نے شاہ جہاں کی قبر پر چادر چڑھائی اور تاج محل کے باغ میں بھی کھڑے ہوکر نعرے لگائے، پاکستان کے حق میں نعرے انتظامیہ کے لیے شرمندگی کا باعث بنے انہوں نے نوجوانوں کو روکنے کی بھی کوشش کی البتہ اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس ضمن میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔ ایک روز قبل بی جے پی کے انتہاء پسند کارکنان نے مودی کا کیپ نہ پہننے پر مسلمان نوجوان طالبہ سے بدتمیزی اور نازیبا حرکات کی تھیں۔

The post بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج، ویڈیو دیکھیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KguuOD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment