فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ڈاکٹرعافیہ پرمیرےبیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ، ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی، سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے ، قابض بھارتی فوج نے2نہتےکشمیریوں کوشہیدکیا، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس معطل ہے، یاسین ملک کو حراست میں رکھنےکی مذمت کرتےہیں، بھارت سےمطالبہ ہےمقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم وستم روکاجائے۔

بھارت سےمطالبہ ہےمقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم وستم روکاجائے

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا سری لنکامیں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں، وزیراعظم نےایران کا2روزہ کامیاب دورہ کیا، دورہ ایران کامقصدہمسایوں سےاچھےتعلقات کی پالیسی ہے، دورےمیں تجارت،زائرین سےمتعلق بات چیت کی گئی، دونوں سربراہان نےمقبوضہ کشمیرکےمسئلےکے حل کی بات کی۔

سری لنکامیں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں

ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا وزیراعظم کابیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیاگیا، وزیراعظم نےغیرریاستی عناصرکی بات کی تھی، کلبھوشن بھی ایران سےملحقہ پاکستانی سرزمین سےگرفتارہوا۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم کےدورہ ایران میں سرحدی سلامتی پرگفتگوہوئی، زائرین کےامور،تجارت وتعلقات کےفروغ پراتفاق ہوا، سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے۔

سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ڈاکٹرعافیہ پرمیرےبیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوواپس لانےکےلئےاقدامات جاری ہیں، عافیہ صدیقی کی واپسی کوواشنگٹن کےساتھ اٹھایاجارہا ہے، ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی۔

ڈاکٹرعافیہ پرمیرےبیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا

ڈاکٹرمحمدفیصل کا کہنا تھا پاک ایران بارڈرکمیشن کااجلاس اگلےماہ اسلام آبادمیں ہوگا، جوائنٹ اقتصادی کمیشن سمیت دیگرکمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔

The post ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی، ترجمان دفترخارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UD2e8M
via IFTTT

No comments:

Post a Comment