فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ نئے اسلامی ماہ شعبان 1440 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت محکمہ موسمیات میں ہوا۔

علاوہ ازیں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس بھی لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں ہوا۔

شعبان کے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا، یکم شعبان کل بروز اتوار 7 اپریل کو ہوگا۔ اس حساب سے شب برات 20 اپریل بروز ہفتے کی شب مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

خیال رہے اسلامی، ہجری یا قمری کلینڈرز میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ اسی ماہ میں روزے رکھنے کا حکم ہے۔

بعض احادیث کے مطابق حضور نبی کریم پورے شعبان روزے رکھا کرتے تھے اور انہیں رمضان المبارک کے روزوں سے ملادیا کرتے تھے، اس ماہ کی پندرہویں رات کو شب برات آتی ہے جو بہت بابرکت رات ہے، جس میں فرزندان توحید رات بھر جاگ کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں۔

اس رات جس میں نئے سال کے لیے رزق، موت، پیدائش اور دیگر اہم معاملات سے متعلق حکم خداوندی سے فیصلے لکھے اور تبدیل کیے جاتے ہیں۔

The post شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G5Z7SP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment