فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, May 24, 2019

بھارت میں خوفناک آتشزدگی، 15 طالب علم جھلس کر جاں بحق

سورت: بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد احمد آباد میں واقع تعلیمی ادارے میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نیتجے میں 15 طالب علم جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں واقع انڈیا ہاؤسنگ کالج کی بلڈنگ میں جمعے کی صبح اُس وقت آگ لگنے کا واقع پیش آیا جب طالب علم کلاسوں میں موجود تھے۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کی اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کچھ طالب علموں نے عمارت سے چھلانگ لگا کر بمشکل جان بچائی تاہم 15 ایسے بدنصیب طالب علم تھے جنہیں آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ جھلس کر ہلاک ہوئے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر دیپک کا کہنا تھا کہ طالب علموں کی ہلاکت جھلسنے کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ عمارت سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کے علاوہ 20 مزید طالب علم تشویشناک حالت میں مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، عمارت میں آگ لگنے کے بعد ہر طرف دھواں بھر گیا تھا جس کی وجہ سے کچھ طالب علم اندر بھی پھسے رہ گئے۔ دیپک کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے وقت عمارت کے اندر 60 کے قریب طالب علم بالائی منزل پر موجود تھے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

The post بھارت میں خوفناک آتشزدگی، 15 طالب علم جھلس کر جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2WnRX5g
via IFTTT

No comments:

Post a Comment