فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, May 24, 2019

وارم اپ میچ، بابر اعظم کی سنچری، افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف

برسٹل: کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری کی بدولت افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 262 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 47 رنز پر گری جب امام الحق 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 19 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بابر اعظم نے شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، حارث سہیل صرف ایک رن بنا کر محمد نبی کا شکار بنے۔

محمد حفیظ 12 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر رحمت شاہ کو کیچ دے بیٹھے، شعیب ملک 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سرفراز احمد 13 رنز بنا کر اسٹمپڈ ہوئے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حسن علی 6 اور لیگ اسپنر شاداب خان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے تین شکار کیے، دولت زردان اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، حامد حسن اور آفتاب عالم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

The post وارم اپ میچ، بابر اعظم کی سنچری، افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2JYvK7r
via IFTTT

No comments:

Post a Comment