فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 7, 2019

نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا، پولیس جاتی امرا پہنچ گئی

لاہور: میاں نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا، جیل پولیس سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ  پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی. کوٹ لکھپت جیل کا عملہ جاتی امرا میں موجود ہے۔ اس وقت جیل پولیس نواز شریف کےگھرسے باہر آنے کا انتظار کر رہی ہے.

موصولہ اطلاعات کے مطابق ن لیگ میاں نواز شریف کو  جلوس کی صورت جیل لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے.

کارکنوں کی بڑی تعداد جاتی امرا کے باہر موجود ہے، حالات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد سے اظہار یک جہتی کے لئے پارٹی رہنما اور کارکنوں کی جاتی امرا آمد جاری ہے.

مزید پڑھیں: لاہورپولیس نے ن لیگ کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا

خیال رہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے شخص کے لیے غروب آفتاب سے پہلے خود کو پولیس کے حوالے کرنا ضروری ہے، البتہ سابق وزیر اعظم کے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق میاں نواز شریف اور ان کے حامی اس واقعے کو سیاسی ایونٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

The post نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا، پولیس جاتی امرا پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2H6BoCH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment