
اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزارتوں سے خصوصی فنڈ ختم کردیے گئے ہیں۔ وزرا چائے پانی کا خرچ خود ادا کریں گے، آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کے لیے ترجیحات طے کی گئیں۔
مشیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ میں 16 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا، سحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ توانائی کے مسائل سے متعلق بھی کابینہ اجلاس میں گفتگو ہوئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر غور کیا گیا اور کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور وزارت کے ماتحت کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم میں ون ونڈو کے تحت کی جائے گی۔ 30 ہزار مدارس کو ریگولرائز کرنے پر وزیر تعلیم نے بریفنگ دی۔ مدارس کے بچوں کا حق ہے وہ جدید علوم سے روشناس ہوں۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں بلکہ منسلک کیے گئے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن صرف وزارت تعلیم کے تحت ہوگی۔ وزارت تعلیم مدارس کے کام میں رکاوٹ کے لیے نہیں سہولت کاری کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ برازیل کے ساتھ سمجھوتے کی توثیق کی گئی، یکساں تعلیمی پالیسی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزارتوں سے خصوصی فنڈ ختم کردیے گئے ہیں۔ وزرا چائے پانی کا خرچ خود ادا کریں گے۔ آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔
The post وزارتوں سے خصوصی فنڈ ختم، آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا: مشیر اطلاعات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2V8vg0e
via IFTTT
No comments:
Post a Comment